قبائلی اضلاع کو مزید بیس برس تک ٹیکس فری زون قرار دیا جائےٹرائبل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

February 09, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آل ٹرائبل کنٹریکٹرزایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق فاٹا کے اضلاع کے ساتھ انضمام کے وقت کئے گئے وعدے ہنگامی بنیادوں پر پورے کرکے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے۔ انضمام شدہ اضلاع کو مزید بیس برس تک ٹیکس فری زون قرار دیا جائے۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لائق مرجان، بادشاہ خان اور محمد عثمان آ فریدی و دیگر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں بے پناہ مسائل ہیں اوروہاں بے روزگاری ہے۔