ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کی جعلی کال پر پولیس کی دوڑیں

February 09, 2023

ّاسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ریسکیو ون فائیو پر جعلی کال نے کیپٹل پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، کال کرنے والے نے بتایا کہ وہ ایف نائن پارک سے بول رہا ہے جہاں پر ایک خاتو ن کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی دو تین شعبوں کی پولیس نے ایف نائن پارک کو گھیرے میں لے لیا مگر انہیں نہ تو کو ئی خاتون ملی اور نہ ہی شکایت کرنے والا نظر آیا ،پولیس حکام کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کال کرنے والا نمبر بند جارہا ہے۔