ضمنی الیکشن، راولپنڈی کے 4 حلقوں میں آخری روز 51 کاغذات نامزدگی جمع

February 09, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں 51امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں انجینئر قمر الاسلام، چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید احمد، شیخ راشد شفیق، غلام سرور خان، بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک شکیل اعوان، حاجی پرویز خان، سردار نسیم، سمیرا گل، حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس عباسی‘ راحت قدوسی‘ جاوید انور مغل‘ سجاد خان‘ کرنل (ر) اجمل صابر راجہ اور دیگر شامل ہیں۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جمعرات کو آویزاں کی جائیگی‘ 13فروری کو سکروٹنی اور جانچ پڑتال 16فروری کو اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت، 20فروری کو اپیلوں پر فیصلے‘ 21فروری کو حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔22کو کاغذات واپسی‘ 23کو نشان الاٹمنٹ ہو گی جبکہ پولنگ 16مارچ کو ہوگی۔