ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی

February 09, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تھانہ صادق آبادکے علاقہ راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں زخمی ہونے والے کی آنکھ متاثرہوئی ۔عملے کا کہناہے کہ 30سالہ نزاکت پتنگ کی ڈور پھرنے کی وجہ سے موٹرسائیکل سے گر گیا تھا۔