ایئر یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب

February 09, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایئریونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز اور سٹوڈنٹس کلب کی جانب سےنئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد عباس اور کلب کے سرپرست سٹوڈنٹ کلب ڈاکٹر شوکت حیات مہمان خصوصی تھے، تقریب میں فیکلٹیاور غیر تدریسی عملہ نے بھی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر طلبا میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور اے یو ایم سی فٹ بال لیگ کی جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔