آرٹیفیشل انگوٹھی ، آرٹیفیشل بریسلیٹ اور آرٹیفیشل بالیاں پہن کر نماز پڑھنے کاحکم

March 17, 2023

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:اگر عورت آرٹیفیشل انگوٹھی پہن کر نماز پڑھے تو کیا نماز نہیں ہوگی ؟اور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لوٹانی پڑے گی، اور آرٹیفیشل بریسلیٹ وغیرہ اور بالیوں وغیرہ کے متعلق بھی وضاحت فرمادیں؟

جواب: عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، دیگر آرٹیفیشل زیورات یعنی آرٹیفیشل بریسلیٹ اور آرٹیفیشل بالیاں عورت استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی یا بالیاں یا دیگر زیورات پہن کر نماز پڑھے گی تو نماز دا ہوجائے گی، لیکن آرٹیفیشل انگوٹھی کے استعمال کی وجہ سے گناہ گار ہوگی۔ (الفتاویٰ الھنديۃ،کتاب الکراھیۃ،5 /335،ط:دار الفکر - رد المحتار علیٰ الدرالمختار، کتاب الحظروالاباحۃ، 6/ 359 و 360 ط:سعید)