نیوزی لینڈ سے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

March 19, 2023

لاہو ر (نمائندہ خصوصی) نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں ردو بدل کے لئے بات ہورہی ہے جیسے ہی تاریخوں یا وینیوز میں ردوبدل کیا گیا تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونا تھا پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی ۔ آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کو پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آنا ہے۔ سیریز تیرہ اپریل سے شروع ہوگی ۔