جشن بہاراں کا پہلا روز، پھولوں کے سٹالز، پتلی تماشہ، قوالی نائٹ

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے جشن بہاراں کے پہلے روز پھولوں کے اسٹالز، پتلی تماشہ، قوالی نائٹ اور پہلے روز ہونے والی تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اسٹالز لگانے والے سٹاف و افسران کے کام کو سراہا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ جشن بہاراں کے میلے میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفریح کے اس بہترین موقع سے خوب لطف اندوز ہوں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کو پھولوں کے اسٹالز کا جائزہ لیا اور افسران و اہلکاران کے کام کو سراہا۔ان کو پھولوں کی مختلف اقسام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے بڑی تعداد میں فیملیز کے ساتھ جشن بہاراں میلے کا رخ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایچ اے ملتان کی جانب سے جشن بہاراں کا انعقادشہریوں کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو ا ہے۔جشن بہاراں کے پہلے روز پتلی تماشا اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔