منشیات کے ملزم کی ضمانت منظور، قتل دھمکی کے ملزم کی خارج

March 19, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 24 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون عزت بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے اور 9 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔