5گوداموں پر چھاپے، لاکھوں کی آتش بازی برآمد

March 19, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راول ڈویژن پولیس نے 5 گوداموں پر چھاپے مارکر لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کرکے پانچ ملزموں کوگرفتارکرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے 4 گوداموں کے خلاف کارروائی کر کے 4 ملزمان گوداموں کے مالک ظفر اقبال عرف بالا، کاشف اقبال، آصف اقبال اور ولید کو گرفتار کیا، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ایک گودام پر کارروائی کے دوران ملزم طیب الہی کو گرفتار کیا،ملزمان سے آتش بازی کے سامان میں ہزاروں کی تعداد میں سوتر گولے، انار، ہوائیاں،پٹاخے اور دیگر سامان برآمدہوا۔