شیریں مزاری کا ٹوئٹ لاقانونیت کی انتہا، قانونی کارروائی کرینگے، رانا ثنا اللّٰہ

March 20, 2023

لاہور(مانیٹرنگ سیل)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے ٹویٹ پر قانونی کارروائی کریں گے۔شیریں مزاری کا بیان قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے، پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔