ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم

March 20, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد عبدالغفار کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے،اسی علاقہ میں غفار کی دکان سے موبائل فون چوری ہو گیا،ممتاز آباد کے علاقہ سے راشد اور وحید کے موبائل فون چوری ہو گئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حنا بی بی کا پرس چوری کرلیا جس میں سونے کی انگوٹھی ودیگر سامان تھا ،بستی شورکوٹ میں نامعلوم افراد ابرار کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ مالیتی سونا اور نقدی 25 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر شرجیل سے نقدی و موبائل فون چھین لیا،تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے اظہار کا ساڑھے چار لاکھ مالیت کا موبائل فون چوری کرلیا،تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر فرقان سے موبائل و نقدی چھین لی،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے مسلح افراد نے نورخان سے نقدی ایک لاکھ 80 ہزار و موبائل فون چھین لیا،جناح پارک کے قریب حسان سے موبائل فون چھین لیا گیا،سبزی منڈی سے بابر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی جب کہ شاہ رکن عالم ڈی بلاک میں مسلح افراد نے علی سے ایک لاکھ نقدی و موٹرسائیکل چھین لیا اورغوث پورہ سے منور کا موبائل فون چوری کرلیا گیا۔