بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام قتل کا ملزم ایئرپورٹ پر گرفتار

March 20, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے ملتان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مسافر کئ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ملزم وسیم کو گزشتہ روز ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید میں درج مقدمہ نمبر 71/14 بجرم 302،324 میں ملوث ملزم وسیم ولد حسین نے گزشتہ روز ائیر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی جسے ایف آئی اے سٹاف نے گرفتار کرکے پولیس تھانہ مخدوم رشید کے حوالے کردیا گیا ۔ملزم کو حوالات منتقل کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔