شاہین نے شاہد آفریدی کی حمایت کردی

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے خلاف چلنے والے گمراہ کن مہم کے بعد شاہین شاہ آفریدی ان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے۔ پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا۔قبل ازیں شاہد آفریدی نے خود سے منسوب عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔