دوسرا ون ڈے، مشفق کی بنگلہ دیش کیلئے تیز ترین سنچری

March 21, 2023

سلہٹ (نیوز ایجنسیز) بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کا دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا، لیکن اس سے قبل مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنادیا ساتھ ہی کیریئر کے 7ہزار رنز بھی مکمل کر لئے، انہوں نے 60گیندوں پر14چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ ہوم سائیڈ نے چھ وکٹ پر 349رنز بنائے۔ یہ ان کا ون ڈے میں ریکارڈ ٹوٹل ہے۔ بارش کے سبب آئرلینڈ کو بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔