بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا، شیعہ علماء کونسل

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے کوئی ریلیف پیکیج عوام کو نہیں دیا جارہا ، بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے ،رواں سال مہنگائی میں مزید اضافہ عام آدمی پر بم گرانے کے مترادف ہے ،ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور محنت کش طبقہ متاثر ہوا ہے۔ مڈل کلاس افراد کی اتنی تنخواہیں نہیں ہیں جتنی مہنگائی ہو چکی ،دوسری جانب دکانداروں نے بھی اشیاء خوردونو کش کی قیمتوں میں من مانااضافہ کر دیا ۔