وفاقی وزیر نے گالی دینے پر معذرت کرلی

March 21, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے جامعہ کے جلسہ تقسیم اسناد میں جوش خطابت کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معذرت کرلی ہے ٹیوٹر پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ “گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریر کے دوران میری زبان پھسل گئی۔ مجھے اس پر افسوس ہے اور میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں”۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی لاہور میں تقریر کے دوران رانا تنویر سے گالی نکلنے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔