نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف مہم شکست کے خوف کا نتیجہ ہے، سردار ظہور اقبال

March 21, 2023

پیرس ( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) اورسیز پاکستانی فرانس بزنس فورم کے چیرمین سراد ظہور اقبال نے کہا ہے کہ ایک جماعت کی جانب سے نگراں وزیر اعلی پنجاب کیخلاف مہم شکست کے خوف کا نتیجہ ہے، محسن نقوی کے خلاف الزام ترشیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ، ایک جماعت وزیر اعلی پنجاب پر ابھی سے الزام تراشی کررہی ہے شکست کے بعد وہ جماعت کیا انتخابات کے نتائج تسلیم کرے گی ، یہ الزام عائد کرنے کا مقصد شکست نظر آنے کا واضع ثبوت ہے ، انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اچھے طریقے انتخابات کرانے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔