2940درخت اگائے اور2730ویسٹ بن تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر پشاور

March 21, 2023

پشاور (وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین مہم پشاور کے تحت اب تک مختلف جگہوں پر 576صفائی اور سرگرمیاں کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن سٹی،شاہ عالم، متنی، صدر اور حسن خیل میں 804گندگی کے ڈھیر ہٹائے گئے،141(کے ایم)سیورج لائنز صاف کئے، 2940درخت اگائے گئے،2730ویسٹ بن تقسیم کئے گئے،28ٹریش کین انسٹال کئے اور 916ٹن ویسٹ ریمو کیاگیا،جبکہ پی ڈٰ اے کے مختلف علاقو ں میں 228صفائی اور گرمیاں کی گئی،ڈی او او میل کے 42سکولوں میں صفائی ستھرائی اور سرگرمیاں کی گئی،جبکہ 65ڈی اوی او فیمیل سکولوں میں صفائی ستھرائی کی گئی اور 241شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے لوکیشن کو کلئیر کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کے ہدایات کی روشنی میں زون وائز گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زون اے،بی،سی،ڈی،اور ای میں 2615ڈھیر کلیئر کئے گئے،99.025سیورج کلیئر کئے،23ویسٹ بن انسٹال کئے اور 3189.787ٹن ویسٹ ٹکانے لگایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم پشاور میں انتظامیہ کی ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی کوڑا کرکٹ نظر آئے تو ضلعی انتظامیہ پشاور کے وٹس ایپ نمبر 03157001799 پر بمعہ تصویر اطلاع دیں تاکہ پشاور کو کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے۔