گورنر سندھ نے کراچی پریس کلب چوک کا افتتاح کردیا

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوری اقدار کا علمبردار ادارہ ہے ،اس کے اراکین نے جمہوریت کے تحفظ اور بقا ء کے لئے نمایاں قربانیاں دی ہیں، فوارہ چوک کا نام تبدیل کرکے کراچی پریس کلب چوک رکھنے کا فیصلہ اس ادارے کی خدمات کو ایک چھوٹا سا خراج تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب چوک ( سابقہ فوارہ چوک ) کے افتتاح کے بعدکراچی پریس کلب میں کلب کے عہدیدران کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔