ساؤتھ پولیس کا پیشہ ور گداگروں کو سخت سزا دلوانے کا فیصلہ، اینٹی بیگری یونٹ فعال،نفری بڑھا دی گئی

March 22, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ساؤتھ پولیس نے پیشہ ور گدا گروں کو سخت سزا دلوانے کی تیاری کرلی اور اینٹی بیگری ایکٹ کی دفعات میں ترمیم کیلئے سندھ حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ سزا معمولی ہونے کے باعث پیشہ ور گداگر آسانی سے رہائی حاصل کرلیتے ہیں،پولیس کے اینٹی بیگری یونٹ فعال، نفری بھی بڑھا دی گئی ہے،انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل پیشہ ور گداگر دوسرے صوبوں سے کراچی کا رخ کرلیتے ہیں،بڑی تعداد میں بچوں کو گداگری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، گداگر بچوں اور خواتین کیلئے سماجی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔