کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس نےخاتون سے نازیباں حرکت کرنے والے مبینہ ملزم کو پیسے لیکر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون نے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کردی ،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 عرفات مسجد کے قریب کی رہائشی خاتون ش نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ فیاض نامی شخص نے اس کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا حرکت کی ، میرے شور مچانے پر محلے کے لوگوں نے اسے پکڑ کر پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔