• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسٹورنٹ میں خاتون پر تشدد، مقدمہ درج کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس نے ریسٹورنٹ میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا۔ درخشاں پولیس کے مطابق مدعیہ غیدا فہد نے پولیس کو بیان دیا ہے میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصہ قبل کام چھوڑ کر لاہور شفٹ ہوگئی تھی ، کچھ کام کے سلسلے میں دو ہفتے قبل اپنی دوست سنینہ حق کے گھر واقع ڈیفنس 4 خیابان بحریہ کراچی آئی اور میرا سامان بھی اسی کے گھر پر موجود ہے ۔ یکم جولائی کی شب ساڑھے نو بجے اپنی دوست ایمان عمرانی کے ساتھ ایک کیفے جو کہ ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری کمرشل پر ہے وہاں پر ڈنر کر رہی تھی کہ اس دوران سنینہ حق کے ہمراہ حمید کاکڑ ، آمنہ ، رنزہ شاہ اور ایک نامعلوم خاتون جسے وہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہے آئے مجھے زدوکوب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید