• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپر اور ٹرک میں تصادم، ٹرک ڈرائیور ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے ڈی ایچ او سٹی کے قریب ڈمپر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانہ کی حدود سپر ہائی وے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مزاد میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کی میت کو اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےشخص کی شناخت 65 سالہ انور مسیح ولد بوٹا مسیح کے نام سے کی گئی ،متوفی مزدا ٹرک کا ڈرائیور اور پنجاب کا رہائشی تھا۔


شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید