کلاسین کی برق رفتار سنچری، تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام

March 22, 2023


پوچسٹروم (جنگ نیوز) جنوبی افریقا نے وکٹ کیپر ہینرک کلاسین کی دھواں دھار سنچری کے بدولت ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 260رنز کے جواب میں ہوم سائیڈ کےکلاسین نے 61گیندوں پر ناقابل شکست 119رنز بناکر میچ 123گیندوں قبل ہی ختم کردیا۔ ناکام ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49ویں اوور میں 260رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ برینڈن کنگ 72 ، نکولس پوران 39 اور جیسن ہولڈر 36رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔