بابر اعظم یوم پاکستان کی تقریب میں ستارہ امتیاز حاصل کرینگے

March 22, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز سے نوازاجائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر ترین کرکٹر بن جائیں گے۔ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ سال 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا ۔ شاہد آفریدی، سرفراز احمد، مصباح الحق، یونس خان ، محمد یوسف، سعید اجمل، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔