شاہد آفریدی کا مداح کو بھارتی جھنڈے پر آٹوگراف

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک مداح کو بھارتی جھنڈے پر آٹوگراف دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں انہیں دوحامیں لیجنڈز لیگ کے دوران ایک بھارتی مداح کو ترنگے پر آٹو گراف دیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کے چھوٹے چھوٹے کام دلوں کو جوڑتے اور امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’لالہ عظیم کھلاڑی اور محبت کے حقیقی سفیر ہیں ۔