خروٹ آباد: بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

March 22, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خروٹ آباد پولیس اور اہل علاقہ نے ساڑھے تین سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں دھرلیا ۔ پولیس کے مطابق اسپنی روڈ کے رہائشی محمد ایوب کی ساڑھے تین سالہ بیٹی گزشتہ روز گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک شخص عبدالغفور اسے اٹھا کر قریب ہی واقعہ میدان میں لے گیا اور بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے رونے کی آواز پر اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو دھرلیا ۔ اطلاع ملنے پرایس ایچ او خروٹ آباد نورالحسن دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ بچی اور ملزم کا میڈیکل کرایا گیا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ۔