امامیہ جرگہ کے وفدکی سی سی پی او پشاور سے ملاقات

March 22, 2023

پشاور(جنگ نیوز)امامیہ جرگہ خیبرپختونخوا کے نمائندہ وفد نے جنرل سیکرٹری بریگیڈئر سرتاج قزلباش کی سربراہی میں سی سی پی او محمد اعجاز خان سے ماہ رمضان میں سکیورٹی کے انتظامات سے متعلق ملاقات کی۔ وفد میں انجمن مومنین حسینیہ ہال پشاور کے صدر فرزند علی بنگش، سید زوار زیدی، مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے سیکرٹری بختیار علی رازی، امام بارگاہ سید عالم شاہ کے متولی سید احمد حسن جعفری (حامد)، محلہ حسینیہ کے احمد علی (چن گل)، نذر عباس، آغا ثقلین حیدر زاہد، سردار محمد ذیشان خان اور نمائندہ خصوصی سردار ابراہیم حسین زاہد شامل تھے۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے ماہ رمضان کے پروگراموں اور ایام حضرت علیؓ کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ امامیہ جرگہ کے ساتھ باہمی روابط سے مکمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جو ماہ محرم سے 8 ربیع الاول تک کار آمد رہے گا۔