ابراہیم کمال نے 23مارچ کے حوالے سے ملی نغمہ تیارکرلیا

March 22, 2023

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان ٹیلی ویژن پشاور سنٹرنے 23مارچ کے حوالے سے ملی نغمہ تیار کرلیا جو سوات کی خوبصورت وادیوں میں عکس بند کیا گیا ہے جس کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ابراہیم کمال ہیں جو اس سے قبل بھی کئی ملی نغمے اور ڈاکومنٹریز بناچکے ہیں۔ اسسٹنٹ پروڈیوسر فیصل رحمٰن خلیل ‘ساونڈ ریکارڈنگ انجینئر سید منور علی شاہ ‘عکاس اسامہ وکاشی ‘ایڈیٹنگ انجینئر حامد خان اور احمد علی ہیں ۔ملی نغمہ ستارہ یونس اور انور خیال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں معروف اداکار نیک محمد اور اسلام آباد کی ماڈل حیات نے پرفارم کیا ۔ابراہیم کمال کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی خان اور ڈائریکٹر پروگرام اکبر ملک اورکنٹرولر پروگرام ڈاکٹر فاروق حیدر کی وجہ سے تمام مراکز میں پروڈکشنز زور و شور سے جاری ہیں۔پشاور کو جب بھی ہیڈ کوارٹر سے کام ملتا ہے تو اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔