محکمہ صحت، درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کیلئے سفارشات طلب

March 22, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب میں ضلعی سطح پر درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں جہاں جہاں درجہ چہارم کے سٹاف کی شدید قلت ہے وہاں ضلعی سطح پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بارے میں تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔