ایپکا ملتان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف احتجاج

March 22, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان بھر کی طرح ملتان میں بھی ایپکا ملتان ڈویژن کے زیر قیادت مطالبات تسلیم نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس ضمن میں جلسہ بمقام گلشن مارکیٹ دفتر کارپوریشن میں منعقد ہوا،جس میں رانا محمد اقبال نون چیئرمین ایپکا پاکستان مخدوم اظہر حسن گیلانی صوبائی صدر ساوتھ پنجاب، سید ارشاد حسین نقوی صدر ایپکا ملتان ملتان ملتان، کریم نواز خان سیکرٹری جنرل ایپکا ملتان ڈویژن ملتان کی طرف سے قیادت کرتے ہوئے رانا اکبر جہانگیر نون صدر ایپکا کارڈیالوجی یونٹ ملتان، احسان خان سدوزئی صوبائی چیئرمین ایپکا ایکسائز پنجاب، ملک عالم شیر اعوان سینئر وائس چیئرمین ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، قاری محمد طارق کھوکھر سینئر وائس چیئرمین ایپکا ساؤتھ پنجاب، ملک عدنان خالد چیف میڈیا ایڈوائزر ایپکا ساؤتھ پنجاب، محمد عثمان وائیں صدر ایپکا ایم اینڈ ای یونٹ ملتان، رانا ناصر چیئرمین سوشل ویلفیئر، راؤ قدیر صدر ایپکا سوشل ویلفیئر یونٹ ملتان اور تمام دفاتر کے صدر و جنرل سیکریٹری و عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رانا محمد اقبال نون نے حکومت پاکستان و پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔آخر میں ریلی نکالی گئی۔