• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کا خلفائے راشدینؓ کے ایام وصال و شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلیٰ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہلسنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ‘ مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہلسنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی‘ ناظم اعلیٰ ملتان ڈویژن قاری فیض بخش رضوی‘ ڈویژنل نائب امیر قاضی محمد بشیر گولڑوی‘ ڈویژنل نائب امیر قاری رکن الدین قادری اور دیگر نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر پوری عقیدت و احترام سے منائے جائیں اور پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ورنہ جماعت اہلسنت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں پرامن تحریک چلائے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ واہل بیتؓ کی شان میں ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جماعت اہلسنت پاکستان کے قائدین نے کہا کہ یکم محرم الحرام کویوم شہادت سیدنا عمر فاروق اعظمؓ سے اس سلسلے کا آغازکیا جائے، پنجاب میں اس سے قبل یوم شہادت حضرت فاروق اعظمؓکی تعطیل ہوتی رہی ہے اور صوبہ خیبر پختون خوامیں کئی سال سے یکم محرم الحرام کو یوم فاروق اعظمؓ کے سلسلہ میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے ، اہل سنت کی تمام نمائندہ تنظیمات کے قائدین یقین دلاتے ہیں کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام اور امن وامان کیلئے اپنے اکابر کی روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنا مجاہدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملتان سے مزید