ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمدارشدالقادری نے کہا ہے کہ سیدنا عثمانؓ نے اپنی ساری دولت اسلام اور مسلمانوں کے لیے وقف کر دی،خدمت دین، عوامی فلاح و بہبود، رفاہ عامہ اور اصلاح معاشرہ کے اعتبار سے آپ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر المومنین، جامع القران، داماد رسولؐاور خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنیؓکے یوم شہادت کے سلسلہ میں پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام دفتر مشائخ ونگ دربار نوشاہی قادری لوہا مارکیٹ میں صاحبزادہ یوسف جمال عارفین کی صدارت میں سالانہ عثمان غنیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنیؓکے عہد خلافت میں اسلامی سلطنت کا دائرہ بہت وسیع ہوا، سیدناعثمانؓکا سب سے بڑا کارنامہ پوری امت کو لغت قریش کے واحد رسم الخط اور تلفظ پر جمع کرنا ہے،صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین نے کہا کہ یکم محرم کوسالانہ سیّدنا عمر فاروق اعظمؓریلی کرنال چوک پل شہیدی لال سے چوک شاہ عباس تک منعقد کی جائے گی،اس موقع پرعلامہ لیاقت حسین سعیدی، علامہ قاری سجاد سعیدی، مرزا دانش ارشد، صاحبزادہ سرفراز رسول اویسی، چوہدری رئیس انصاری، ڈاکٹر مسعود عامر، شیخ اعظم اور دیگر نے شرکت کی۔