ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فاروق اور فضل کے موبائل فونز چوری کرلئے‘ تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے ندیم سے نقدی چھین لی جبکہ فاروق سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں دلدار کا موبائل فون چھین لیاگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں جہانزیب کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میںسجاد کے گھر سے الیکٹرونکس کا سامان چوری کر لیا گیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں ذوالقرنین سے موبائل فوں جبکہ خادم حسین کے گھر سے تار چوری ہو گئے‘ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں مختار کے جانور چوری ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں آفتاب کا سامان الیکٹرونکس چوری ہو گیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں شان علی کے گھر سے سامان چوری کر لیا گیا گیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد امیر کے گھر سے سونا و چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں انس کے دو موبائل فونز چوری ہوگئے۔