مخدوم رشید (نامہ نگار) مخدوم عبد الرشید حقانیؒ کا780 واں سالانہ عرس مبارک آج سے عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو رہا ہے،عرس کی تقریبات 15 جون سے 15 جولائی تک جاری رہیں گی جن میں ملک بھر سمیت بیرونملک سے بھی ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے،عرس مبارک کے دوران محافلذکر و نعت، درسِ قرآن، درسِ حدیث، روحانی و اصلاحی نشستوں اور خصوصی دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا، منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب آج صبح 10 بجےمخدوم رشید میں ہوگی، بزرگ سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی تقریب کی صدارت کریں گے۔