ملتان (سٹاف رپورٹر ) درگاہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانیؒ میں واقع اوقاف ڈسپنسری کو بند کر نے پر زائرین نے احتجاج کیا اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈسپینسری کو بحال کیا جائے، دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے محکمہ اوقاف ریجنل آفس میں واقع اوقاف ڈسپنسری کے خاتمے اور تمام عملے کو لاہور ٹرانسفر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔