ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے خاتون کو تشدد کو نشانہ بنانے والے شوہر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،پولیس کو سبیل والی گلی ٹی بی روڈ سے صوبیہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا شوہر، دیور اور دیگر سسرال والے اس کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی، شاہ رخ اور بدر وغیرہ نے مزاحمت کی اور خاتون کی چیخ و پکار پر پولیس گھر کے اندر داخل ہو گئی، پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جب کہ معاملے کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا، تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں پولیس گھر میں موجود ہے اور الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پولیس چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا کے کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس ہر پولیس نے فوری مداخلت کی۔