• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ہے ،پاکستان سرائیکی پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے چیف آرگنائزرر احمدنوازسومرو نےکہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے ‘ یہ وزاء ، و سرکاری افسران و ملازمین کا بجٹ ہے ، لگتا ہے کہ حکمران پاکستان کی عوام کو ملک کا شہری بھی تسلیم نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری سے پریشان عوام صرف ٹیکس دینے کیلئے رہ گئی ہے ، حکمران اللہ کی لاٹھی ڈریں اوراپنے اخراجات کم کریں اور عوام پر رحم کریں اوربجلی تیل گھی چینی کھانے کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔
ملتان سے مزید