• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹیکلچرایجنسی کےٹھیکیدار پر کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹیکلچرایجنسی کے ٹھیکیدار پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام‘ انکوائری میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور معاہدے کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے کمپنی کے ریکارڈ، ادائیگیوں اور ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کے بعد متعدد سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدارنے ہارٹیکلچر ایجنسی کیساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت واجب الادا اقساط بروقت جمع نہیں کرائیں جبکہ کمپنی کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم اور سرکاری ریکارڈ میں بھی واضح فرق سامنے آیا۔ متعدد بار نوٹسز کے باوجود مکمل مالی ریکارڈ پیش نہیں کیا، انکم ٹیکس اور پنجاب سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے مطلوبہ ثبوت فراہم نہیں کیے ۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ رقم میں کمی، سرچارج، ٹیکسز اور دیگر واجبات ملا کر ٹھیکیدار کے ذمہ 20 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے احکامات کی روشنی میں تمام ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے بعد کمپنی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ واجبات کی وصولی کیلئے قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی اور سرکاری خزانے کے نقصان کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
ملتان سے مزید