جامعہ زکریا شعبہ کامرس میں گلوبل سپلائی چین کے حوالے سے سیمینار

March 22, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جامعہ زکریا شعبہ کامرس میں گلوبل سپلائی چین کے حوالے سے سیمینار ہوا ۔جس میں ڈی ایس پاکستان ریلویز ملتان انجینئر حماد حسن مرزا نے خطاب کیا جس میں شعبہ کامرس کے طلباؤطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار میں طلباء اور طالبات کو سپلائی چین اور لاجسٹک کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ چیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف اختر نے خطاب کرتے ہوئےگلوبل سپلائی چین سے متعلق انجینئرحماد حسن کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو سراہا ۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف یاسین، ڈاکٹر خاور ناہید،ڈاکٹرفرہین زہرا، مس انعم ظفر، مسٹر مظہر اقبال اور مسٹر سیف اللہ قریشی اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔