تحائف گھر لے جانیوالے ملک سے مخلص نہیں، اہلحدیث یوتھ فورس

March 22, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس حافظ سلمان اعظم، انعام الرحمن یزدانی، قاری ہدایت اللہ رحمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تحائف اپنے گھروں میں لے جانے والے کسی صورت بھی ملک و قوم سے مخلص نہیں ہو سکتے اور یہ سب کے سب قومی مجرم ہیںقوم کب بیدار ہو گی اور ملک و قوم دشمن سیاست دانوں کی بجائے محب وطن اسلام پسند اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے سر شار مخلص لوگوں کو آگے لائے گی۔