گلستان جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر مکمل، بلاول کل افتتاح کرینگے

March 22, 2023

کراچی(طاہر عزیز / اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہو گئی جس کا باقاعدہ افتتاح کل (جمعرات کو ) وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے اس چورنگی پر جوہر موڑ سے کامران چورنگی جانے والے ٹریک پر فلائی اوور اورسمامہ شاپنگ سینٹر تا پہلوان گوٹھ جانے وا لی سڑک پر انڈر پاس کی تعمیر کے لئے 28مئی 2022 کو ٹھیکیدار کمپنی کو ورک آرڈر جاری کیا گیا تھا سندھ لوکل گورنمنٹ میگا پروجیکٹ کے زیر انتظام منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 10 کروڑ روپے ہے جس میں فلائی اوور پر 85 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں بارشوں کے باعث کام گزشتہ اکتوبر میں شروع ہوا تھا فلائی اوور کو ریکارڈ پانچ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے پروجیکٹ دائریکٹر نے بتایا کہ انڈر پاس کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جوچالیس فی صد مکمل ہو چکا ہے انڈر پاس کو بھی اکتوبر تک مکمل کر کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گافلائی اوور کی کل لمبائی 550 میٹر اور چوڑائی 19.2 میٹر ہےفلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر سے علاقے میں شدیدٹریفک جام رہنے کی شکایت سے علاقہ مکینوں کو نجات ملے گی ایک عرصے سے گلستان جوہر چورنگی پر فلائی اوور کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔