سندھ حکومت نے جمہوری مارشل لاء لگا دیا، زین شاہ

March 22, 2023

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اہالیاں سندھ کاپیدل سندھ مارچ کا شاندار استقبال کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ700 کلومیٹراور مسلسل 33 دن تک سندھ مارچ کے ساتھ مسلسل پیدل چلنے والے وطن دوستوں کومارچ کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اپنے ایک بیان میں کہا کہ وطن اور قوم کے لئیے قربانی کبھی رائگاں نہیں جائے گی اور وہ تاریخ کا حصہ بن گئی ہے، سندھ حکومت نے جمہوری مارشل لاء لگا دیا ہے، وہ کسی دوسری سیاسی پارٹی کو راستہدینے کے لئیے تیار نہیں ہے۔