اسلام آباد ( فاروق اقدس)پاکستانی جیلوں میں 250، بھارت میں 439پاکستانی شہری قید، دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ اپنے ہائی کمشنر کے ذریعے کیا، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں موجود رہائی اور وطن واپسی کے منتظر تمام پاکستانی اور پاکستانی سمجھے جانے والے قیدیوں کی حفاظت سلامتی اور فلاح محفوظ کو یقینی بنایا جائے اور ایسے تمام پاکستانی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کر کے وطن واپس بھیجیں جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں۔