لاہور (آصف محمود بٹ) حکومت پنجاب نے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفرااسٹرکچر پروٹیکشن ایکٹ 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسے فوری طور پر پورے صوبے میں نافذ کر دیا ہے۔ نئے قانون کا مقصد عوامی یوٹیلٹی انفرااسٹرکچر کی چوری، غیرقانونی منتقلی، نقصان پہنچانے اور ناجائز استعمال کی روک تھام، مؤثر نفاذ کا نظام قائم کرنا اور خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں نافذ کرنا ہے۔قانون کے تحت عوامی یوٹیلٹی انفرااسٹرکچر میں مین ہول کور، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور وہ تمام اشیا یا تنصیبات شامل ہوں گی جنہیں حکومت پنجاب سرکاری گزٹ کے ذریعے اس زمرے میں شامل کرے گی۔