کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیرمملکت تعلیم نے سینیٹر وقار مہدی کو یقین دہانی کرائی کے وہ ہر ممکن کوشش کریں گی کہ یونیورسٹی کے ملازمین اور اساتذہ کے مسائل جلد حل ہوں اور درس گاہ کا تعلیمی نظام بہتر انداز سے کام کرسکے۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر سے پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹروقار مہدی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وزارت تعلیم سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔