اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام فعال کر دیا گیا ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں اس امر پر اظہار اطمینان کیا کہ الحمدللہ، آج سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ٹرانزیکشنز کام کر رہی ہیں ،درخواست دہندگان کو اب ادائیگیوں کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے یا گھنٹوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔