• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین لوڈ شیڈنگ، اووربلنگ جماعت اسلامی کا 3 جولائی کو سندھ میں احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی سندھ نے بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے خلاف جمعہ 3جولائی کو صوبہ بھر کے 400 مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔اگرعوام کو رلیف نہیں دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔یہ اعلان امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے قباءآڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقدوس احمدانی، مولانا آفتاب ملک،معاون خصوصی زاہدحسین راجپر اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا ودیگر رہنمابھی ساتھ موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام کرپشن، مہنگائی، نہری پانی کی شدید قلت، بدامنی، ڈاکوراج، بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید