کراچی (نمائندہ خصوصی) ملتان کے تاجر سید امیر حیدر گردیزی نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو کو ایک باضابطہ شکایت ارسال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بعض برآمدی ادارے، پاکستانی آموں کی برآمدات میں اصل تجارتی مالیت سے کہیں کم قیمت ظاہر کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شکایت کے مطابق ایک کمپنی جاپان برآمد کیے جانے والے آموں کی قیمت صرف 3.2 ڈالر فی کلو ظاہر کر رہی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق 3.2 ڈالر فی کلو تو صرف ہوائی جہاز کے ذریعے آم جاپان پہنچانے کے فریٹ اور شپنگ اخراجات ہیں۔